مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35966

باب: سریہ کا امیر اگر گناہ کے کام کا حکم دے تو اس کی اطاعت نہیں ہو گی

في إمام السرية يأمرهم بالمعصية، من قال: لا طاعة له

حدیث نمبر: 35966
٣٥٩٦٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن عمارة قال: قال: عتريس بن عرقوب أو معضد -شك الأعمش- قال: ما أبا لي أطعت رجلا في معصية اللَّه أو سجدت لهذه الشجرة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عتریس بن عرقوب یا حضرت معضد رحمہما اللہ (اعمش کو شک ہے) فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں پروا کہ میں اللہ کی نافرمانی میں کسی شخص کی اطاعت کروں یا اس درخت کو سجدہ کروں۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35966
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 34402»