مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35965
باب: سریہ کا امیر اگر گناہ کے کام کا حکم دے تو اس کی اطاعت نہیں ہو گی
في إمام السرية يأمرهم بالمعصية، من قال: لا طاعة له
٣٥٩٦٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن عثمان الثقفي عن أبي صادق الأزدي عن ربيعة بن ناجد عن علي قال: إن قريشا (هم) (١) أئمة العرب، أبرارها ⦗٥٤٤⦘ أئمة أبرارها، وفجارها أئمة فجارها، ولكل حق فأعطوا كل ذي حق حقه ما لم يخير أحدكم بين إسلامه وضرب عنقه، فإذا خير أحدكم بين إسلامه وضرب عنقه فليمد عنقه، ثكلته أمه فإنه لا (دنيا) (٢) له ولا آخرة بعد إسلامه (٣).حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : قریش عرب کے سردار ہیں، ان کے نیک لوگ عرب کے نیک لوگوں کے سردار ہیں اور ان کے بدکار لوگ عرب کے بدکاروں کے سردار ہیں، ہر شخص کا ایک حق ہے، پس ہر شخص کو اس وقت تک اس کا حق ادا کرتے رہو جب تک کہ تم میں سے کسی کو اسلام اور مرنے کے درمیان اختیار نہ دے دیا جائے، اور اگر تم میں سے کسی کو اسلام اور گردن اڑانے کے درمیان اختیار دیا جائے تو اپنی گردن آگے کردو، اس کی ماں اس کو گم کرے، کیوں کہ اسلام کے بعد اس کی دنیا اور آخرت نہیں ہے۔