حدیث نمبر: 35917
٣٥٩١٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن خيثمة عن (سويد) (١) بن غفلة قال: قال (علي) (٢): إذا حدثتكم فيما بيني وبينكم فإن الحرب خدعة، وإذا حدثتكم عن رسول اللَّه ﷺ؛ فلأن أخر من السماء أحب إلي من أن أكذب (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں تم سے بیان کرتا ہو جو میرے اور تمہارے درمیان ہے کہ جنگ خفیہ چال چلنے کا نام ہے، اور اگر میں تم سے بیان کروں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : تو پھر آسمان سے میں الٹے منہ گر جاؤں یہ مجھے زیادہ محبوب ہے اس بات سے کہ میں جھوٹ بولوں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (سعيد).
(٢) سقط من: [أ، ب].