حدیث نمبر: 35785
٣٥٧٨٥ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن المثنى ص عمرو بن شعيب قال: إذا وجد الغلول عند الرجل أخذ وجلد مائة وحلق رأسه ولحيته وأخذ ما كان في رحله من شيء إلا الحيوان، وأحرق رحله ولم يأخذ سهما في المسلمين أبدا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس خیانت کا مال ملتا تو اس سے لے لیا جاتا اور اس کو سوکوڑے مارے جاتے اور اس کا سر اور داڑھی مونڈھ دی جاتی اور اس کی سواری کے علاوہ سارا سامان ضبط کرلیا جاتا اور اس کے سامان کو آگ لگا دی جاتی اور وہ ہمیشہ کیلئے مسلمانوں کی غنیمت میں سے حصہ وصول نہیں کرے گا، فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرات شیخین رضی اللہ عنہ ما اسی طرح کرتے تھے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35785
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35785، ترقيم محمد عوامة 34225)