مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
الحرائر (يسبين) ثم يشترين باب: آزاد خواتین قید ہو جائیں پھر ان کو کوئی خرید لے
حدیث نمبر: 35762
٣٥٧٦٢ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: نساء حرائر أصابهن العدو فابتاعهن رجل أيصيبهن؟ قال: لا، (ولا) (١) يسترقهن، ولكن ⦗٤٨٧⦘ يعطيهن أنفسهن بالذي أخذهن به، ولا (يزد) (٢) عليهن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کچھ آزاد عورتوں کو اگر دشمن قید کرے پھر ان کو کوئی شخص ان سے خرید لے، تو کیا وہ ان کے ساتھ جماع کرسکتا ہے ؟ فرمایا کہ نہیں اور وہ باندی بھی نہیں بنیں گی بلکہ جتنا مال دے کر ان کو خریدا گیا ہے وہ وصول کرے گا ان سے اور اس رقم پر زیادتی نہیں کرے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (يرد).