کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: آزاد خواتین قید ہو جائیں پھر ان کو کوئی خرید لے
❮
❯
٣٥٧٦١ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن أبي (حرة) (١) عن الحسن في رجل سبيت امرأته فافتداها زوجها من العدو تكون أمتَه؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک آدمی کی بیوی کو قید کرلیا گیا تو اس کے خاوند نے فدیہ دے کر دشمن سے آزاد کر والیا تو کیا وہ اس کی باندی شمار ہوگی ؟ فرمایا کہ نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35761
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35761، ترقيم محمد عوامة 34202)
٣٥٧٦٢ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: نساء حرائر أصابهن العدو فابتاعهن رجل أيصيبهن؟ قال: لا، (ولا) (١) يسترقهن، ولكن ⦗٤٨٧⦘ يعطيهن أنفسهن بالذي أخذهن به، ولا (يزد) (٢) عليهن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کچھ آزاد عورتوں کو اگر دشمن قید کرے پھر ان کو کوئی شخص ان سے خرید لے، تو کیا وہ ان کے ساتھ جماع کرسکتا ہے ؟ فرمایا کہ نہیں اور وہ باندی بھی نہیں بنیں گی بلکہ جتنا مال دے کر ان کو خریدا گیا ہے وہ وصول کرے گا ان سے اور اس رقم پر زیادتی نہیں کرے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35762
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35762، ترقيم محمد عوامة 34203)