مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الغزو مع أئمة الجور باب: ظالم بادشاہوں کے ساتھ مل کر جہاد میں شریک ہونا
حدیث نمبر: 35612
٣٥٦١٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا مثنى بن سعيد عن أبي (جمرة) (١) قال: سألت ابن عباس عن الغزو مع الأمراء وقد أحدثوا، فقال: تقاتل على نصيبك من الآخرة، ويقاتلون على نصيبهم من الدنيا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا ان امراء کے ساتھ مل کر لڑنا کیسا ہے جنہوں نے دین میں نئے کام ایجاد کیے اور ظلم کیا ؟ فرمایا آپ اپنے آخرت کے حصہ (ثواب) کیلئے لڑو، وہ اپنے دنیا کے حصہ کیلئے لڑتے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (حمزة).