مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما يكره أن يحمل إلى (أرض) العدو (فيتقوى) به باب: دشمن کی سر زمین کی طرف کوئی چیز فروخت کرنا جس سے وہ مسلمانوں کے خلاف قوت حاصل کریں
حدیث نمبر: 35600
٣٥٦٠٠ - حدثنا محمد بن بكر (عن) (١) (ابن) (٢) جريج عن عطاء أنه كره حمل السلاح إلى العدو، قال: قلت له: تحمل الخيل إليهم؟ قال: فأبى ذلك وقال: أما ما يقويهم للقتال فلا، وأما غيره فلا بأس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ دشمن کو اسلحہ فروخت کرنے کو ناپسند کرتے تھے راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : گھوڑے فروخت کرنا کیسا ہے ؟ انہوں نے اس کا بھی انکار کیا، اور فرمایا : جس چیز سے وہ جنگ میں قوت حاصل کریں وہ نہ فروخت کرے، اس کے علاوہ چیزوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (نا).
(٢) في [أ، جـ]: (عن).