مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الطعام والعلف يؤخذ منه الشيء في أرض العدو باب: دشمن کی سر زمین پر موجود کھانے اور چارے کو استعمال کرنا
حدیث نمبر: 35567
٣٥٥٦٧ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: كنا نغزو فنصيب الطعام والثمار والعسل والعلف فنصيب منه من غير قسمة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جہاد میں شریک ہوئے، کھانے، پھلوں، چارے اور شہد میں بغیر تقسیم کے ہی حصہ تھا۔