مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35566
باب: دشمن کی سر زمین پر موجود کھانے اور چارے کو استعمال کرنا
في الطعام والعلف يؤخذ منه الشيء في أرض العدو
حدیث نمبر: 35566
٣٥٥٦٦ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن حميد بن هلال عن عبد اللَّه ابن (مغفل) (١) قال: سمعته يقول: دلي في جراب من شحم يوم خيبر قال: فالتزمته وقلت: هذا لي لا أعطي (٢) منه شيئًا، فالتفت إلي النبي ﷺ ⦗٤٣٧⦘ (يتبسم) (٣) (فاستحييت) (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن ایک تھیلہ نیچے لٹکایا گیا جس میں چربی تھی، میں نے یہ کہتے ہوئے اس کو پکڑ لیا کہ یہ میرا ہے، میں اس میں سے کسی کو کچھ نہ دوں گا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکراتے ہوئے میری طرف متوجہ ہوئے، مجھے بہت حیا آئی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (معقل).
(٢) في [هـ]: زيادة (أحدًا).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [أ، ب]: (فاستحيت).