مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35531
باب: غنیمت کیسے تقسیم کی جائے گی؟
في الغنيمة كيف (تقسم؟)
حدیث نمبر: 35531
٣٥٥٣١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن محمد قال: خمس اللَّه وسهم النبي ﷺ والصفي، كان يصطفى له من المغنم خير رأس من السبي إن كان سبي وإلا غيره بعد الخمس، ثم يضرب له بسهمه شهد أو غاب مع المسلمين بعد الصفي، قال: واصطفى صفية بنت حي يوم خيبر (١).مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کا خمس، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ اور صفی ہے۔ غنیمت میں سے خمس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہترین قیدی چنا جاتا اگر قیدی ہوتے، ورنہ کوئی اور چیز، پھر صفی کے بعد مسلمانوں کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ نکالا جاتا خواہ آپ حاضر ہوں یا غائب۔ راوی فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو چنا۔