مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الإمام ينفل قبل الغنيمة وقبل أن يقسم باب: امام کا تقسیم غنیمت سے قبل کچھ عطیہ اور بخشش دینا
حدیث نمبر: 35516
٣٥٥١٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن كهمس عن ابن سيرين قال: غزا أنس ابن مالك مع (عبيد اللَّه) (١) بن زياد قال: فأعطاه ثلاثين رأسًا من سبي الجاهلية، قال: فسأله أنس أن يجعلها من الخمس، فأبى أنس أن يقبلها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ حضرت عبید اللہ بن زیاد کے ساتھ جہاد میں شریک ہوئے، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کو تیس قیدی عطا کیے گئے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ ان کو خمس میں سے بناؤ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اس کو قبول کرنے سے انکار فرما دیا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (عبد اللَّه).