مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35473
باب: جو حضرات دراھم کے ساتھ فدیہ لینے کو ناپسند کرتے ہیں
من كره الفداء بالدراهم وغيرها
٣٥٤٧٣ - حدثنا مروان بن معاوية عن حميد عن حبيب (١) أبي يحيى أن خالد بن زيد (وكانت عينه) (٢) أصيبت بالسوس (٣)، قال: حاصرنا مدينتها فلقينا جهدا وأمير المسلمين أبو موسى، وأخذ الدهقان عهده وعهد من معه، فقال أبو موسى، (اعزلهم) (٤)، فجعل (يعزلهم) (٥)، وجعل أبو موسى يقول لأصحابه: إني أرجو أن يخدعه اللَّه عن نفسه، فعزلهم وبقي عدو اللَّه فأمر به أبو موسى (ففادى) (٦) (وبذل) (٧) مالا كثيرا، فأبى وضرب عنقه (٨).حضرت خالد بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جن کی آنکھ سوس کے علاقہ میں جہاد میں شھید ہوچکی تھی، فرماتے ہیں کہ ہم نے وہاں کے شہر کا محاصرہ کیا، ہمیں بڑی مشقت پیش آئی، اس وقت ہمارے امیر حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ تھے، ایک دھقان نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی امان لی۔ حضرت ابو موسیٰ نے ارشاد فرمایا، ان کو علیحدہ کرو، دھقان نے ان کو علیحدہ کرنا، شروع کردیا، حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا : مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو اس کی اپنی جان کے بارے میں دھوکے میں ڈال دے گا۔ پھر جب اس نے ان کو علیحدہ کر لیا تو اللہ کا دشمن خود باقی رہ گیا۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس نے بہت سا مال فدیہ میں پیش کیا، لیکن آپ نے انکار کردیا اور اس کی گردن مار دی۔