مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35460
باب: جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
في السرية (تخرج) بغير إذن الإمام (فتغنم)
حدیث نمبر: 35460
٣٥٤٦٠ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: إذا (رحلوا) (١) بإذن الإمام أخذ الخمس، وكان لهم ما بقي، وإذا رحلوا بغير إذن الإمام (فهم) (٢) أسوة الجيش.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر لشکر امام کی اجازت کے ساتھ کوچ کرے تو ان کے غنیمت میں سے خمس نکالا جائے گا اور باقی ان کو ملے گا، اور اگر امام کی اجازت کے بغیر کوچ کریں تو وہ جیش کے مثل ہیں۔
حواشی
(١) في [ب]: (دخلوا).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (فهو).