مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35459
باب: جو سریہ امیر کی اجازت کے بغیر جائے اور اس کو غنیمت حاصل ہو جائے
في السرية (تخرج) بغير إذن الإمام (فتغنم)
حدیث نمبر: 35459
٣٥٤٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور قال: سألت إبراهيم عن الإمام يبعث السرية فتغنم، قال: إن شاء نفلهم إياه كله وإن شاء خمسه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ امام سریہ روانہ کرے اور اس کو غنیمت حاصل ہو ؟ فرمایا اگر امام چاہے تو پھر سارا مال زائد حصے کے طور پر ان کو دے دے اور اگر چاہے خمس نکالے۔