مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35461

باب: امام جو ملے وہ لشکر میں تقسیم کر دے

في الإمام ينفل القوم ما أصابوا

حدیث نمبر: 35461
٣٥٤٦١ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن عمران القطان عن علي بن ثابت قال: سألت مكحولا وعطاء عن الإمام ينفل القوم ما أصابوا، قال: ذلك لهم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علی بن ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول اور حضرت عطا سے دریافت کیا کہ امام اگر وہ سارا مال تقسیم کر دے جو ان کو غنیمت میں ملا ہے تو کیا حکم ہے ؟ فرمایا (کوئی نہیں) وہ انہی کے لیے ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35461
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 33918»