مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35449

باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ: جو جنگ کے ختم ہونے کے بعد آئے اس کو غنیمت میں حصہ نہ ملے گا

من قال: ليس له شي، إذا قدم بعد الوقعة

حدیث نمبر: 35449
٣٥٤٤٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سلمة بن نبيط عن الضحاك قال: بعث رسول اللَّه ﷺ طلائع فغنم النبي ﷺ غنيمة فقسم بين الناس ولم يقسم للطلائع شيئًا، فلما ⦗٤٠٨⦘ قدمت الطلائع قالوا: قسم (الفيء) (١) ولم يقسم لنا فنزلت: ﴿وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ﴾ (٢) [آل عمران: ١٦١].
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ضحاک رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے کچھ ابتدائی دستے روانہ فرمائے، پھر ان کے جانے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ مال غنیمت ہاتھ آیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے درمیان غنیمت کا مال تقسیم فرمایا اور ان کو کچھ نہ دیا، جب وہ دستے واپس آئے تو کہنے لگے کہ اللہ کے نبی نے غنیمت کو تقسیم فرما دیا ہے مگر ہمیں حصہ نہ دیا، تو ان کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی { وَمَا کَانَ لِنَبِیٍّ أَنْ یَغُلَّ }

حواشی
(١) في [أ، ب]: (النبي).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35449
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الضحاك من تابعي التابعين، أخرجه ابن جرير ٤/ ١٥٦.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 33906»