مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في القوم يجيئون بعد الوقعة هل لهم شيء؟ باب: اگر کچھ لوگ فتح کے بعد لشکر میں آئیں تو کیا ان کو حصہ ملے گا
حدیث نمبر: 35439
٣٥٤٣٩ - حدثنا حفص بن غياث عن (بريد) (١) بن عبد اللَّه عن أبي بردة عن أبي موسى قال: قدمنا على رسول اللَّه ﷺ بعد فتح خيبر بثلاث، فقسم لنا ولم يقسم لأحد لم يشهد الفتح غيرنا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ فتح خیبر کے بعد حضور ﷺ کے لشکر میں حاضر ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غنیمت میں سے ہمیں بھی حصہ عطا فرمایا، اور ہمارے علاوہ کسی ایسے شخص کو حصہ عطا نہ فرمایا جو جنگ میں شریک نہ ہو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (يزيد).