مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
من كان يرى أن لا يدعوهم باب: جوشخص مشرکین کو دعوت نہ دینے کی رائے رکھتا ہے
حدیث نمبر: 35280
٣٥٢٨٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو هلالى عن الحسن أنه سئل عن العدو: هل يدعون قبل القتال؟ قال: قد بلغهم الإسلام منذ بعث اللَّه محمدا ﷺ.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ھلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری رحمہ اللہ سے دشمن کے متعلق پوچھا گیا : کہ کیا ان کو قتال سے قبل دعوت دی جائے گی ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : جب سے اللہ رب العزت نے محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا ہے تحقیق ان تک اسلام کی دعوت پہنچ چکی ہے۔