مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35279
باب: جوشخص مشرکین کو دعوت نہ دینے کی رائے رکھتا ہے
من كان يرى أن لا يدعوهم
حدیث نمبر: 35279
٣٥٢٧٩ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة] (١) أنه كان لا يرى بأسًا أن لا يدعو المشركين إذا لقيهم، وقال: إنهم قد عرفوا دينكم وما تدعونهم إليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ رحمہ اللہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ جب مسلمان مشرکین سے ملیں اور ان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت نہ دیں۔ اور انہوں نے فرمایا : اس لیے کہ وہ تمہارے دین کو اور جن باتوں کی طرف تم نے ان کو دعوت دینی ہے وہ اس کو جان چکے ہیں۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، جـ، هـ].