مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الولاة (تتخذ) البرد فيبرد باب: جن لوگوں نے حکمرانوں کے بارے میں یوں کہا کہ وہ قاصد رکھیں پھر اس کے ذریعہ پیغام بھیجیں
حدیث نمبر: 35218
٣٥٢١٨ - حدثنا وكيع عن هشام عن يحيى بن أبي كثير أن النبي ﷺ قال لأمرائه: "إذا أبردتم إلي بريد فأبردوه حسن الوجه حسن الاسم" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مقرر کردہ امیروں سے ارشاد فرمایا : جب تم میری طرف کسی قاصد کے ذریعہ ڈاک بھیجو تو تم لوگ خوبصورت چہرے والے اور خوبصورت نام والے کو بھیجو۔