مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
(باب) في الوضوء بفضل المرأة باب: عورت کے (طہارت کے بعد) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 351
٣٥١ - حدثنا حفص بن غياث عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: لا بأس بفضل المرأة، ما لم تكن حائضا أو جنبا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عورت اگر حیض یا جنابت کا شکار نہ ہو تو اس کے پس ماندہ میں کوئی حرج نہیں۔