مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35092
باب: جو شخص قرآن پڑھنے والے کے لیے عطیہ مقرر کرے
من فرض لمن قرأ القرآن
حدیث نمبر: 35092
٣٥٠٩٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن أبيه قال: كان عمر بن عبد العزيز لا يفرض إلا لمن قرأ القرآن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ عطیہ مقرر نہیں فرماتے تھے مگر قرآن پڑھنے والے شخص کے لیے۔