حدیث نمبر: 35090
٣٥٠٩٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن داود عن يوسف بن سعد عن وهيب أن زيد بن ثابت كان في إمارة عثمان على بيت المال، قال: فدخل عثمان (فأبصر) (١) ⦗٣٠١⦘ (وهيبا) (٢) يعينهم فقال: من هذا؟ فقال: مملوك لي، فقال: أراه يعينهم، افرض له ألفين، قال: ففرض له ألفًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت وھیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں بیت المال کے نگران مقرر تھے۔ ایک دن حضرت عثمان رضی اللہ عنہائے ، انہوں نے دیکھا کہ وھیب ان کی مدد کر رہے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرا غلام ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرا خیال ہے کہ یہ ان لوگوں کی مدد کر رہا تھا تم اس کے لیے دو ہزار مقرر کردو۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے ایک ہزار مقرر کردیا۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (وأبصر).
(٢) في [أ، ب]: (وهينًا).
(٣) مجهول؛ لجهالة وهيب، أخرجه البخاري في التاريخ ٦/ ١٧٦، والبيهقي ٦/ ٣٤٨.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35090
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35090، ترقيم محمد عوامة 33555)