مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في المرتد ما جاء في ميراثه باب: جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34960
٣٤٩٦٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي عمرو الشيباني عن علي أنه أتي بمستورد العجلي وقد ارتد فعرض عليه الإسلام فأبى، قال: فقتله وجعل ميراثه بين ورثته المسلمين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمرو الشیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس مستورد العجلی کو لایا گیا جو مرتد ہوچکا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس پر اسلام پیش کیا۔ اس نے انکار کردیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کردیا۔ اور اس کی وراثت کو اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کردیا۔