٣٤٩٦٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي عمرو الشيباني عن علي أنه أتي بمستورد العجلي وقد ارتد فعرض عليه الإسلام فأبى، قال: فقتله وجعل ميراثه بين ورثته المسلمين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمرو الشیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس مستورد العجلی کو لایا گیا جو مرتد ہوچکا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس پر اسلام پیش کیا۔ اس نے انکار کردیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کردیا۔ اور اس کی وراثت کو اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کردیا۔
٣٤٩٦١ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن الحكم أن عليا قسم ميراث المرتد بين ورثته من المسلمين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مرتد کی میراث کو اس کے مسلمان ورثہ کے درمیان تقسیم فرمایا۔
٣٤٩٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن عبد اللَّه بن جميع عن القاسم بن عبد الرحمن عن عبد اللَّه قال: إذا (قتل) (١) المرتد ورثه ولده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب کوئی شخص مرتد ہوجائے تو اس کا بیٹا اس کا وارث بنے گا۔
٣٤٩٦٣ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن جرير بن حازم قال: كتب عمر بن عبد العزيز في ميراث المرتد لورثته من المسلمين وليس لأهل دينه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر بن حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں خط لکھا۔ میں ضرور مسلمانوں کو اس کا وارث بناؤں گا۔ اور اس کے دین والوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔
٣٤٩٦٤ - حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن أبي الصباح قال: سمعت سعيد ابن المسيب يقول: المرتد نرثهم ولا يرثونا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الصباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا : کہ مرتد کے ہم وارث بنیں گے وہ ہمارے وارث نہیں بنیں گے۔
٣٤٩٦٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن أبي كثير قال: سألت سعيد ابن المسيب عن ميراث المرتد: هل يوصل إذا قتل؟ قال: وما يوصل؟ قال: يرثه ورثته؟ قال: نرثهم ولا يرثونا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے مرتد کی وراثت کے بارے میں سوال کیا کہ کیا وہ پہنچائی جائے گی ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : پہنچائے جانے کا کیا مطلب ؟ راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کیا کہ اس کے ورثہ وارث بنیں گے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : ہم مسلمان تو اس کے وارث بنیں گے وہ ہم مسلمانوں کے وارث نہیں بن سکتے ۔
٣٤٩٦٦ - حدثنا علي بن مسهر عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن الحسن قال: يقتل، وميراثه بين ورثته من المسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : مرتد کو قتل کردیا جائے گا۔ اور اس کی میراث مسلمان ورثہ کے درمیان تقسیم ہوگی۔
٣٤٩٦٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الشعبي والحكم قالا: يقسم ميراثه بين امرأته وورثته من المسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت امام شعبی رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : مرتد کی میراث اس کی بیوی اور اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔