مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في التسويم في الحرب وتعليم ليعرف باب: جنگ میں نشانی اور علامت لگانے کا بیان تاکہ وہ پہچانے جا سکیں
حدیث نمبر: 34913
٣٤٩١٣ - حدثنا أبو أسامة عن شبل عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قوله: ﴿مُسَوِّمِينَ﴾ [آل عمران: ١٢٥]، معلمين (مجزوزة) (١) أذناب خيولهم عليها العهن والصوف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی نجیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ رب العزت کے اس قول { مُسَوِّمِینَ } کے بارے میں فرمایا : کہ نشان لگے ہوئے تھے۔ یعنی ان کے گھوڑوں کی دمیں کٹی ہوئی تھیں اور ان پر اون تھی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (مجررة).