مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34912

باب: خمس اور خراج کیسے مقرر کیا جائے گا؟

ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع

حدیث نمبر: 34912
٣٤٩١٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا محمد بن طلحة عن داود بن سليمان قال: كتب عمر بن عبد العزيز إلى عبد الحميد بن عبد الرحمن: آمرك أن (تطرز) (١) أرضهم -يعني أهل الكوفة، ولا تحمل خرابا على عامر ولا عامرا على خراب، وانظر (الخراب) (٢) فخذ منه ما أطاق وأصلحه حتى يعمر، ولا تأخذ من العامر إلا وظيفة الخراج في رفق وتسكين لأهل الأرض، وآمرك أن لا تأخذ في الخراج إلا وزن سبعة ليس لها (أس) (٣)، ولا أجور الضرابين، ولا (٤) الفضة ولا هدية النيروز والمهرجان، ولا ثمن المصحف، ولا أجور الفتوح، ولا أجور البيوت ولا درهم النكاح، ولا (خراج) (٥) (على) (٦) من أسلم من أهل الأرض.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت داؤد بن سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے عبدالحمید بن عبدالرحمن کو خط لکھا کہ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اہل کوفہ کی زمین پر غور کر۔ کسی بنجر زمین پر آباد زمین کا حکم نہ لگاؤ اور کسی آباد زمین پر بنجر زمین کا حکم نہ لگاؤ۔ بنجر زمین کو دیکھو، اس سے اتنا لو جتنی اس میں طاقت ہو اور اس کی اصلاح کرو یہاں تک کہ وہ آباد ہوجائے۔ آباد زمین سے صرف مقررہ خراج لو تاکہ ان کے ساتھ نرمی ہو اور انہیں سہولت ملے۔ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ خراج میں صرف سات کا وزن لو جس میں کوئی ملاوٹ نہ ہو، ضرابین کی اجرت نہ لو۔ چاندی پگھلی ہوئی نہ لو۔ نیروز اور مہرجان کا ہدیہ نہ لو۔ مصحف کی قیمت نہ لو۔ فتوح کی اجرت نہ لو، کمروں کا کرایہ نہ لو، نکاح کا درہم نہ لو اور جو مسلمان ہوجائے اس سے خراج نہ لو۔

حواشی
(١) في [ب]: (انظر)، وفي [س]: (انظروا)، وفي [جـ]: (تطرو).
(٢) في [أ، ب]: (الجراب).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (اثنين).
(٤) في [س، ط]: (إذابة).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) سقط من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34912
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18477، ترقيم محمد عوامة: 33389»