مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع باب: خمس اور خراج کیسے مقرر کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 34906
٣٤٩٠٦ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن أبي مجلز قال: بعث عمر عثمان ابن حنيف على مساحة الأرض، قال: فوضع عثمان على الجريب من الكرم ⦗٢٥٢⦘ عشرة دراهم، وعلى جريب النخل ثمانية دراهم، وعلى جريب القصب (ستة) (١) دراهم يعني الرطبة، وعلى جريب (البر) (٢) أربعة دراهم، وعلى جريب الشعير درهمين (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عثمان بن حُنیف کو زمین کی پیمائش ناپنے کے لیے بھیجا۔ تو حضرت عثمان بن حنیف رحمہ اللہ نے انگور کی کھیتی پر دس درہم مقرر فرمائے اور کھجور کی کھیتی پر آٹھ درہم مقرر فرمائے۔ اور سبزی کی کھیتی پر چھ درہم مقرر فرمائے اور گیہوں کی کھیتی پر چار درہم مقرر فرمائے اور جو کی کھیتی پر دو درہم مقرر فرمائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (ثمانية).
(٢) في [جـ]: (البز).
(٣) منقطع؛ أبو مجلز لا يروي عن عمر.