مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34905

باب: خمس اور خراج کیسے مقرر کیا جائے گا؟

ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع

حدیث نمبر: 34905
٣٤٩٠٥ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن أبي عون محمد بن عبيد اللَّه الثقفي قال: وضع عمر بن الخطاب على السواد على كل جريب أرض يبلغه الماء عامر أو غامر درهما وقفيزا من طعام، (وعلى البساتين على كل جريب عشرة دراهم وعشرة أقفزة من طعام، وعلى الرطاب على) (١) كل جريب أرض خمسة دراهم وخمسة أقفزة من طعام، وعلى الكروم على كل جريب أرض عشرة دراهم وعشرة أقفزة، ولم يضع على النخل شيئا جعله تبعا للأرض (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عون محمد بن عبید اللہ الثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب سواد والوں پر ہر جریب میں جس کی زمین پانی سے سیراب ہوتی ہو چاہے آباد ہو یا غیر آباد ایک درہم اور کھانے کا ایک قفیز مقرر فرمایا : اور باغات کے ہر جریب پر دس درہم اور کھانے کے دس قفیز مقرر فرمائے۔ اور سبزیوں کے ہر جریب پر پانچ درہم اور کھانے کے پانچ قفیز مقرر فرمائے۔ اور انگور کے ہر جریب پر دس درہم اور دس قفیز مقرر فرمائے اور کھجور پر کچھ مقرر نہیں فرمایا۔ اسے زمین کے تابع قرار دیا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ أبو عون لا يروي عن عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34905
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البيهقي: إنه مرسل . »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18451، 18752، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11030، 11032، 11033، 34829، 34903، 34902، 34907، 34910، ترقيم محمد عوامة: 33382»