مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الكنز يوجد في أرض العدو باب: جن لوگوں نے یوں کہا: اس خزانہ کے بارے میں جو دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو
حدیث نمبر: 34896
٣٤٨٩٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي أن رجلًا وجد في خربة ألفا وخمسمائة درهم، فأتى عليًا فقال: أد خمسها ولك ثلاثة أخماسها، (وسنطيِّب) (١) لك الخمس الباقي (٢).مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو ویران جگہ میں پندرہ سو درہم ملے۔ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم اس کا خمس ادا کرو۔ اور اس کے خمس کا تیسرا حصہ تیرے لیے ہوگا۔ اور باقی خمس کو عنقریب ہم تیرے لیے پاکیزہ کردیں گے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (وسيطيب).