مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34895

باب: جن لوگوں نے یوں کہا: اس خزانہ کے بارے میں جو دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو

ما قالوا: في الكنز يوجد في أرض العدو

حدیث نمبر: 34895
٣٤٨٩٥ - حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن الشعبي أن غلامًا من العرب وجد ستوقة (١) فيها عشرة آلاف درهم، فأتى بها عمرَ فأخذ منها خمسها ألفين، وأعطاه ثمانية آلاف (٢).
مولانا محمد اویس سرور

امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عرب کے ایک نوجوان کو پوستین کا ایک تھیلا ملا جس میں دس ہزار درہم تھے۔ تو وہ اس کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس میں سے خمس یعنی دو ہزار لے لیے اور آٹھ ہزار اس کو عطا کردیے۔

حواشی
(١) الستوقة: ما يصنع من مادة تشبه الرصاص، وتطلق على ما يكون مغشوشًا يطلى ظاهره بالفضة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34895
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف مجالد.
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11085، ترقيم محمد عوامة: 33372»