مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في المجوسية (تسبى) وتوطأ باب: جن لوگوں نے قیدی مجوسیہ عورت سے وطی کرنے کے بارے میں یوں کہا
حدیث نمبر: 34844
٣٤٨٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن موسى بن أبي عائشة قال: سألت مرة بن شراحيل الهمداني وسعيد بن جبير عن الأمة المجوسية يصيبها الرجل، أيطؤها، قال: لا يجامعها حتى تسلم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ رضی اللہ عنہا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مرہ بن شراحیل الھمدانی اور حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مجوسی باندی کے متعلق سوال کیا کہ آدمی جب اسے پالے تو کیا اس سے وطی کرسکتا ہے ؟ حضرت مرہ نے فرمایا : وہ اس سے جماع نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسلام لے آئے۔ اور حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا : اگر وہ اس کی طرف دوبارہ لوٹے گا تو یہ اس کے حق میں برائی کی بات ہے۔