مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
الرجل يصلي عن يمين (الإمام) أو عن يساره باب: امام کے دائیں جانب نماز پڑھنا افضل ہے یا بائیں جانب
حدیث نمبر: 3471
٣٤٧١ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) عيسى بن يونس عن ابن جريج عن عطاء عن عبد اللَّه بن عمرو قال: خير المسجد المقام ثم ميامن المسجد (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ مسجد میں سب سے افضل جگہ مقام ابراہیم یعنی مصلیٰ کی جگہ ہے۔ پھر مسجد کے دائیں حصے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (حدثنا).
(٢) منقطع حكما، ابن جريج مدلس.