٣٤٧١ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) عيسى بن يونس عن ابن جريج عن عطاء عن عبد اللَّه بن عمرو قال: خير المسجد المقام ثم ميامن المسجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ مسجد میں سب سے افضل جگہ مقام ابراہیم یعنی مصلیٰ کی جگہ ہے۔ پھر مسجد کے دائیں حصے۔
٣٤٧٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: يستحب يمين الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم امام کے دائیں جانب کھڑے ہونے کو مستحب قرار دیتے تھے۔
٣٤٧٣ - حدثنا عبدة عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم: أنه كان يعجبه أن (يقوم) (١) عن (يمين) (٢) الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کو یہ بات پسند تھی کہ امام کے دائیں جانب کھڑے ہوں۔
٣٤٧٤ - [حدثنا معن بن عيسى عن سلمة بن أبي يحيى قال: رأيت أنس بن مالك يصلي في الشق الأيسر من المسجد] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن ابی یحییٰ کہتے ہیں میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مسجد کے بائیں حصے میں نماز پڑھتے تھے۔
٣٤٧٥ - [حدثنا عبدة بن سليمان عن سفيان عن عمران (المنقري) (١) عن الحسن وابن سيرين: أنهما كان يصليان عن يسار الإمام] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران منقری فرماتے ہیں کہ حسن اور حضرت ابن سیرین دونوں امام کے بائیں جانب نماز پڑھا کرتے تھے۔
٣٤٧٦ - [حدثنا معن بن عيسى عن سلمة بن أبي يحيى قال: رأيت سعيد بن المسيب يصلي في الشق الأيمن من المسجد] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن ابی یحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب کو دیکھا کہ وہ مسجد کے دائیں حصے میں نماز پڑھا کرتے تھے۔
٣٤٧٧ - حدثنا وكيع عن مسعر عن ثابت بن عبيد عن (ابن) (١) البراء عن أبيه قال: كنا نحب (أو) (٢) نستحب أن نقوم عن يمين رسول اللَّه (ﷺ) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء فرماتے ہیں کہ ہم اس بات کو پسند کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں جانب کھڑے ہوں۔
٣٤٧٨ - حدثنا المحاربي عن حجاج (بن) (١) دينار عن أبي جعفر قال: ميامن الصفوف تزيد على سائر (المسجد) (٢) خمسا وعشرين درجة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ دائیں طرف کی صفیں باقی مسجد پر پچیس گنا زیادہ اجر رکھتی ہیں۔