مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: يعيد الصلاة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں نماز لوٹائی جائے گی
حدیث نمبر: 3427
٣٤٢٧ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: من صلى (إلى) (١) غير القبلة فاستفاق وهو في وقت فعليه الإعادة، وإن لم يكن في وقت فليس عليه الإعادة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں جس شخص نے قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھی، اب اگر اسے وقت میں اپنی غلطی کا علم ہوجائے تو دوبارہ نماز پڑھے اور اگر وقت کے بعد معلوم ہو تو اعادہ ضروری نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ب]، وفي [أ]: (على).