مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في بيع الولاء وهبته من كرهه باب: ولاء کے فروخت کرنے اور اس کو ہبہ کرنے کا بیان، کون حضرات اس کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 33773
٣٣٧٧٣ - حدثنا عباد عن هشام عن الحسن وابن سيرين أنهما قالا: الولاء (شجنة) (١) كالنسب لا يباع ولا يوهب.مولانا محمد اویس سرور
حسن اور ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ولاء نسب کی طرح ایک رشتہ داری ہے اس کو فروخت کیا جاسکتا ہے نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔
حواشی
(١) في [ك]: (شحنة)، وفي [ص]: (سجية)، وتقدم برقم [٢١٦٩٣] بلفظ: (لحمة).