مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33707

باب: اس آدمی کا بیان جس کو چند آدمیوں نے آزاد کیا ہو اور اس کے باپ کو دوسروں نے آزاد کیا ہو

في رجل أعتقه قوم وأعتق أباه آخرون

حدیث نمبر: 33707
٣٣٧٠٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: اختصم علي والزبير في مولى لصفية إلى عمر فقضى عمر بالميراث للزبير والعقل على علي (١).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زبیر رضی اللہ عنہ حضرت صفیہ کے مولیٰ کے بارے میں حضرت عمر کے پاس فیصلہ لے کر گئے تو حضرت عمر نے میراث کا فیصلہ حضرت زبیر کے حق میں اور تاوان کا حضرت علی رضی اللہ عنہ پر فیصلہ فرمایا۔

حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33707
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 274، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16475، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1541 / 1، 1541 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16255، 16295، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29386، ترقيم محمد عوامة: 32208»