مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33706

باب: اس آدمی کا بیان جس کو چند آدمیوں نے آزاد کیا ہو اور اس کے باپ کو دوسروں نے آزاد کیا ہو

في رجل أعتقه قوم وأعتق أباه آخرون

حدیث نمبر: 33706
٣٣٧٠٦ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في رجل أعتقه قوم وأعتق أباه آخرون قال: (يتوارثان) (١) بالأرحام وجنايتهما على عاقلة مواليهما.
مولانا محمد اویس سرور

مغیرہ ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس کو ایک جماعت نے آزاد کیا ہو اور اس کے باپ کو دوسروں نے آزاد کیا ہو، فرمایا کہ وہ رشتہ داری کے اعتبار سے ایک دوسرے کے وارث ہوں گے اور ان کی جنایت ان کے موالی کی عاقلہ پر ہوگی۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (يتوارثون).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33706
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16167، 16303، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29390، 29389، ترقيم محمد عوامة: 32207»