مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في رجل أعتقه قوم وأعتق أباه آخرون باب: اس آدمی کا بیان جس کو چند آدمیوں نے آزاد کیا ہو اور اس کے باپ کو دوسروں نے آزاد کیا ہو
حدیث نمبر: 33707
٣٣٧٠٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: اختصم علي والزبير في مولى لصفية إلى عمر فقضى عمر بالميراث للزبير والعقل على علي (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زبیر رضی اللہ عنہ حضرت صفیہ کے مولیٰ کے بارے میں حضرت عمر کے پاس فیصلہ لے کر گئے تو حضرت عمر نے میراث کا فیصلہ حضرت زبیر کے حق میں اور تاوان کا حضرت علی رضی اللہ عنہ پر فیصلہ فرمایا۔
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.