مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
مملوك (تزوج) حرة ثم إنه أعتق بعد ما ولدت له أولادا، لمن يكون ولاء ولده؟ باب: اس غلام کا بیان جو آزاد عورت سے نکاح کرے، پھر اولاد پیدا ہونے کے بعد مر جائے تو اس کی اولاد کی ولاء کس کے لئے ہو گی؟
حدیث نمبر: 33687
٣٣٦٨٧ - حدثنا معتمر عن حجاج عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: يرجع الولاء إلى موالي الأب إذا أعتق (١).مولانا محمد اویس سرور
حارث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ ولاء باپ کے موالی کی طرف لوٹتی ہے جب کہ اس کو آزاد کیا جائے، اور انہوں نے یہ بیان فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے اور شریح نے پہلے اس کے مطابق فیصلہ نہیں فرمایا تھا، پھر اس کے مطابق فیصلہ فرمایا۔