مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
رجل مات وترك ابنه وأباه ومولاه، ثم مات المولى وترك مالا باب: اس آدمی کا بیان جو مر جائے اور اپنے بیٹے، باپ اور مولیٰ کو چھوڑ جائے پھر مولیٰ مرے اور مال چھوڑ جائے
حدیث نمبر: 33671
٣٣٦٧١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا و (أبا) (١) إياس (٢) معاوية بن قرة عن امرأة أعتقت غلاما لها ثم ماتت وتركت أباها وابنها (فقالوا) (٣): الولاء للابن.مولانا محمد اویس سرور
شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حکم اور حماد اور ابو ایاس معاویہ بن قرہ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جس نے اپنے غلام کو آزاد کیا تھا، پھر وہ مرگئی اور اپنے باپ اور بیٹے کو چھوڑ گئی، ان سب نے فرمایا کہ ولاء بیٹے کے لئے ہے ، اور ابو ایاس نے اس طرح فرمایا کہ ولاء اس کی اولاد کے لئے ہے جب تک ان میں باقی رہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [أ، ب، هـ]: زيادة (بن).
(٣) في [ط، هـ]: (فقالا).