مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الاستهلال الذي يورث به ما هو؟ باب: ’’ استہلال‘‘ کا بیان، جس کے واقع ہونے سے بچے کو وارث بنایا جاتا ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟
حدیث نمبر: 33633
٣٣٦٣٣ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة أن رسول اللَّه ﷺ قال: "ما من مولود (ولد) (١) إلا نخسه الشيطان، فيستهل صارخا من نخسة الشيطان، إلا ابن مريم وأمه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو بچہ پیدا ہوتا ہے شیطان اس کے کچوکا لگاتا ہے جس کی تکلیف سے وہ چلاّنے لگتا ہے ، سوائے ابن مریم اور ان کی والدہ کے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يولد).