مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في القاتل لا يرث شيئا باب: قاتل کا بیان، کہ و ہ کسی چیز کا وارث نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 33536
٣٣٥٣٦ - حدثنا حماد بن مسعدة عن ابن أبي ذئب عن عبد الواحد بن أبي عون قال: قال محمد بن جبير: القاتل عمدًا لا يرث من الدية ولا من غيرها شيئًا، والقاتل خطأ لا يرث من الدية شيئًا، ويرث من غيرها إن كان.مولانا محمد اویس سرور
عبد الواحد بن ابی عون فرماتے ہیں کہ محمد بن جبیر نے فرمایا کہ جان بوجھ کر قتل کرنے والا دیت اور دوسرے مال کا وارث نہیں ہوگا، اور غلطی سے قتل کرنے والا دیت کا وارث تو نہیں ہوگا البتہ اگر دوسرا مال موجود ہو تو اس کا وارث ہوگا۔