مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33524

باب: اسلام سے پھر جانے والے کا بیان ، کہ کون اس کا وارث ہو گا

في المرتد عن الإسلام (من يرثه)

حدیث نمبر: 33524
٣٣٥٢٤ - حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا (لحق) (١) بدار الحرب ثم رجع قبل أن يقسم ميراثه أو يعتق الحاكم أمهات أولاده ومدبرته فهو أحق بهم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر مرتد دارالحرب چلا جائے پھر میراث تقسیم ہونے سے پہلے یا حاکم کے اس کی امّ ولد اور مدبّرہ کو آزاد کرنے سے پہلے لوٹ آئے تو وہی ان کا حق دار ہے۔

حواشی
(١) في [جـ]: (ألحق).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33524
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 32042»