مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33525
باب: اسلام سے پھر جانے والے کا بیان ، کہ کون اس کا وارث ہو گا
في المرتد عن الإسلام (من يرثه)
حدیث نمبر: 33525
٣٣٥٢٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عمرو عن الحسن قال: كان المسلمون يطيبون لأهل المرتد ميراثه -يعني إذا قتل.مولانا محمد اویس سرور
عمرو روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا ، کہ مسلمان مرتد کے گھر والوں کے لئے اس کی میراث کو حلال قرار دیتے تھے، یعنی جب وہ قتل ہوجائے۔