مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في المرتد عن الإسلام (من يرثه) باب: اسلام سے پھر جانے والے کا بیان ، کہ کون اس کا وارث ہو گا
حدیث نمبر: 33524
٣٣٥٢٤ - حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا (لحق) (١) بدار الحرب ثم رجع قبل أن يقسم ميراثه أو يعتق الحاكم أمهات أولاده ومدبرته فهو أحق بهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر مرتد دارالحرب چلا جائے پھر میراث تقسیم ہو اور اس کی امّ ولد اور مدبّرہ کے آزاد ہونے سے پہلے لوٹ آئے تو وہی ان کا حق دار ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (ألحق).