مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من كان لا يورثها وابنها حي باب: ان حضرات کا بیان جو دادی کو بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے وارث نہیں بناتے تھے
حدیث نمبر: 33441
٣٣٤٤١ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لم يورث أحد من أصحاب النبي ﷺ الجدة مع ابنها إلا ابن مسعود (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی بھی دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے وارث نہیں بناتا تھا۔