مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33394
باب: دادی کی میراث کا بیان
في الجدة ما لها من الميراث
٣٣٣٩٤ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن قبيصة قال: جاءت الجدة بالأم (أو) (١) ابن الابن بعد رسول اللَّه ﷺ إلى أبي بكر فقالت: إن ابن ابني أو ابن ابنتي مات، وقد أخبرت أن لي حقًا، فقال أبو بكر: ما أجد لك في كتاب اللَّه من حق، وما سمعت فيك شيئًا من رسول اللَّه ﷺ وسأسأل الناس، قال: فشهد المغيرة بن شعبة أن النبي ﷺ (أعطاها) (٢) السدس، فقال: من يشهد معك؟ قال: محمد بن ⦗٣٢١⦘ مسلمة، فشهد (فأعطاها) (٣) السدس، وجاءت الجدة التي تخالفها إلى عمر فأعطاها السدس، (فقال) (٤): إذا اجتمعتما فهو بينكما (٥).حضرت قبیصہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایک جدّہ، ماں کی طرف سے یا پوتے کی طرف سے، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میرا پوتا یا میرا نواسا فوت ہوگیا ہے، اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرا بھی اس کے مال میں حق ہے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تیرے لئے کتاب اللہ میں کوئی حق نہیں پاتا، اور میں نے تمہارے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کوئی بات نہیں سنی، اور میں لوگوں سے پوچھوں گا، راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے یہ گواہی دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جدّہ کو مال کا چھٹا حصّہ عنایت فرمایا ہے، آپ نے فرمایا کہ تمہارے ساتھ اس پر کون گواہی دے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ محمد بن مسلمہ، چناچہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی تو آپ نے اس کو چھٹا حصّہ عنایت فرمایا، اور پھر دوسری جانب کی جدّہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی، آپ نے اس کو مال کا چھٹا حصّہ دیا اور فرمایا جب تم جمع ہو جاؤ تو یہ مال تمہارے درمیان تقسیم ہوگا۔