مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33381
باب: اس عورت کا بیان جو اپنے شوہر، ماں، چار حقیقی بہنوں اور اپنے دادا کو چھوڑ جائے
امرأة تركت زوجها وأمها وأربع أخوات لها من أبيها وأمها وجدها
٣٣٣٨١ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم قال: في امرأة تركت زوجها وأمها وأربع أخوات لها من أبيها وأمها وجدها، قضى فيها زيد أن للزوج ثلاثة أسهم: وللأم سهم، وللجد سهم، وللأخوات سهم، وقضى فيها علي وعبد اللَّه على تسعة أسهم: للزوج ثلاثة أسهم، وللأم سهم، وللجد سهم، وللأخوات أربعة أسهم (١).ابراہیم اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے شوہر، ماں، چار حقیقی بہنوں اور دادا کو چھوڑ جائے کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ اس کے بارے میں فرماتے ہیں کہ شوہر کے لئے تین حصّے، ماں کے لئے ایک حصّہ ، دادا کے لئے ایک حصّہ اور بہنوں کے لئے بھی ایک حصّہ ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال نو حصّوں میں تقسیم کیا جائے، تین حصّے شوہر کے لئے، ایک حصّہ ماں کے لئے ، ایک حصّہ دادا کے لئے اور چار حصّے بہنوں کے لئے ہوں گے۔